سندھ کا ٹیکس وصولی سے انکار آئین سے بغاوت، حلیم عادل
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ وفاق کیلئے ٹیکس وصول نہ کرنے کا فیصلہ آئین سے بغاوت کے مترادف ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آئین سے روگردانی غداری کے زمرے میں آتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو سیاست کی اجازت تو دی جا سکتی ہے لیکن آئین سے بغاوت کی نہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماکا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 73 اور دیگر آرٹیکل کے مطابق اٹھارویں ترمیم کے بعد بھی ٹیکس وفاق کا استحقاق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں ٹیکس کلیکشن کم ہوئی، اسی لیے صوبوں کے پیسے کم کیے گئے لیکن اس پر بھی سندھ کے علاوہ کسی صوبے نے اعتراض نہیں کیا۔پاکستان میں مشتبہ لائسنس والے پائلٹ نواز اور زرداری حکومتوں کے دور میں بھرتی کیے گئے اور اب اسے ڈرامہ بنایا جا رہا ہے۔
حلیم عادل