ظفر مرزا کیخلاف ایکشن کیلئے ممبرز قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت کاچیئرمین کو خط

    ظفر مرزا کیخلاف ایکشن کیلئے ممبرز قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت کاچیئرمین ...

  

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کیخلاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے ممبران نے احتجا جاً چیئرمین کمیٹی کو خط لکھ دیا۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ ڈاکٹر ظفر مرزا کمیٹی ممبران کو 22 جون کو ہونیوالی کمیٹی میٹنگ میں ممبران کو کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ میں ناکام رہے ہیں۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ ملک اتنے بڑے بحران سے گزر رہا ہے تاہم ظفر مرزا کسی بھی سوال کوسنجیدہ نہیں لیتے، ظفر مرزا کمیٹی کی میٹنگ کو درمیان میں چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں، ممبران کی جانب سے کئے جانیوالے سوالات اور ملک میں جار ی وبائی مرض سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کے تسلی بخش جواب نہیں دیتے، ممبران کمیٹی ڈاکٹر ثمینہ مطلوب، ڈاکٹر مہیش کمار، ڈاکٹر در شن اور دو دیگر ممبران نے چیئرمین کمیٹی قومی صحت خالد حسین مگسی کو درخواست دی کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کے اس ہتک آمیز رویہ کا نوٹس لیا جائے اور فوری طور پر کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔

ممبر زصحت کم

مزید :

صفحہ آخر -