سرکاری سکیم کے عازمین حج کی رقوم کی بینکوں سے واپسی شروع

  سرکاری سکیم کے عازمین حج کی رقوم کی بینکوں سے واپسی شروع

  

اسلام آباد(آئی این پی)عازمین حج کی حج کے لئے جمع کرائی گئی رقوم کی بینکوں سے واپسی شروع ہوگئی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کو رقوم واپسی کی اطلاع دے دی گئی ہے وہ بینکوں سے رقم واپس لے لیں اور رقم جمع رکھنے کی صورت میں اگلے سال بغیر قرعہ اندازی کے کامیابی کی باتوں پر کان نہ دھریں تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو حج رقوم کی واپسی کے پیغامات مکمل کرلئے وزارت مذہبی امور کی طرف تمام عازمین حج کو رقم واپسی کی اطلاعات مکمل ہوتے ہی بینکوں سے رقوم کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج کے لئے جمع شدہ رقم گروپ لیڈر یا جس نے رقم جمع کرائی ہے واپس لے سکتا ہے بعض بینکوں کے چند افراد عازمین حج کو پیسے جمع رکھنے کی صورت میں اگلے سال بغیر قرعہ اندازی حج بھیجنے کی باتیں کررہے ہیں وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج رقم جمع رکھنے کی صورت میں بغیر قرعہ اندازی اگلے سال کامیابی کی باتیں درست نہیں عازمین اپنی پوری رقم بینکوں سے واپس لے لیں۔

رقوم واپسی

مزید :

صفحہ آخر -