چھ ماہ میں 50کروڑ29لاکھ کی ریکو ری،44انکوائریاں مکمل کیں، نیب لاہور

  چھ ماہ میں 50کروڑ29لاکھ کی ریکو ری،44انکوائریاں مکمل کیں، نیب لاہور

  

لاہور(خبرنگار)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور میں ڈی جی کے زیرِ صدارت ریجنل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی (ڈی پی جی اے) اورانویسٹی گیشن ونگز کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیب لاہور کی گذشتہ6ماہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ 6ماہ کے دوران نیب لاہور نے کرپشن کے مقدمات میں 80کروڑ46لاکھ سے زائد کی رقوم کی پلی بارگین(Plea Bargain)کی جن میں سے 50کروڑ 29 لاکھ وصول کرکے حکومتی خزانے میں جمع اور متا ثر ین کو واپس لوٹائے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں پھیلی کورونا وباء اور اسکے خطرات کے باوجود نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیموں نے انتہائی متاثر کن کارکردگی کامظاہرہ کیا جبکہ نیب لاہور کی کمبائینڈانویسٹی گیشن ٹیمیں (CIT) بیک لاگ کو عبور کرتے ہوئے تمام اہداف حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی ہیں۔ اجلاس میں جاری کردہ چھ (6)ماہ کی کارکردگی کی تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کو سال2020ء کے پہلے چھ ماہ (جنوری تا جون) میں کل2181شکایات موصول ہوئیں تاہم کمپلینٹ سیل کی جانب سے مجموعی طور پر4452شکایات کو پراسیس و مکمل کیا گیا۔ا س دوران 71شکایات کی تحقیقات (Complaint Verifications)کا آغاز کیا گیا جبکہ79 شکایات کی تحقیقات(CVs) کو مکمل کر لیا گیا۔ اسی طر ح گذشتہ 6ماہ کے دوران نیب لاہور نے 23 نئیانکوائریاں شروع کیں تاہم مجموعی طور پر بیک لاگ کو ختم کرتے ہوئے 44انکوائریاں مکمل کر لی گئیں۔ جنو ر ی سے جون2020کے دوران کل13انویسٹی گیشنز (Investigations) کی منظور ی دی گئی تاہم تفتیشی ٹیموں کی انتھک محنت کے باعث 19 انویسٹی گیشنز کو اس دورانیہ میں مکمل کر لیا گیا۔ مزید برآں نیب لاہور کے پراسیکیوشن ونگ کی جا نب سے جنوری 2020ء سے تاحال 23ریفرنسز معزز احتساب عد ا لتوں میں دائر کئے گئے ہیں۔

نیب لاہور

مزید :

صفحہ آخر -