جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معاملہ قانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں،ایف بی آر

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معاملہ قانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں،ایف بی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معاملہ قانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں،وفاق اور سندھ کے درمیان ٹیکس جمع کرنے کا تنازع جلد ختم ہو جائے گا۔ جمعرات کو چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایکسائز ڈیوٹی کے معاملے پر سندھ حکومت کے ساتھ معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔ امید ہے ایک دو روز میں یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔ سندھ حکومت کو بتا دیا ہے قانون کے مطابق یہ ٹیکس جمع کرنا ہو گا، رواں مالی سال کی پہلی سہہ میں ٹیکس ہدف کم رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کے باعث گھمبیر معاشی صورتحال کا سامنا ہے، جسٹس قاضی فائز کو نوٹسز کا معاملہ قانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں۔
نوشین حامد

مزید :

صفحہ آخر -