برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،عبدالرزاق داؤد

برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،عبدالرزاق داؤد

  

اسلام آباد(آئی این پی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ ایکسپورٹ پراڈکٹس کے تنوع اور نئی منڈیوں تک رسائی سے متعلق حکومتی کاوشیں ہیں۔ وزارت تجارت کی افریقہ پالیسی کی وجہ سے افریقی ممالک میں بھی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،جون کے مہینے میں برآمدات کی شرح میں منفی رجحان کم ہو کر صرف منفی 6 فیصد رہ گئی ہے۔جمعرات کو وزارت تجارت کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق فروری 2020 میں پاکستان کی برآمدات میں پچھلے سال کی نسبت 14 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔مارچ 2020 کے ابتدائی دنوں میں بھی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ برقرار رہا جو مارچ کے وسط میں کووڈ کی وجہ سے نیچے گرنا شروع ہو گیا۔ اپریل میں برآمدات بڑھنے کی شرح منفی 54 فیصد رہی جو کہ بہتر ہوتے ہوئے مئی میں منفی 33 فیصد ہو گء۔ جون کے مہینے میں برآمدات کی شرح میں منفی رجحان کم ہو کر صرف منفی 6 فیصد رہ گئی ہے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ ایکسپورٹ پراڈکٹس کی تنوع اور نئی منڈیوں تک رسائی سے متعلق حکومتی کاوشیں ہیں۔ وزارت تجارت کی افریقہ پالیسی کی وجہ سے افریقی ممالک میں بھی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

عبدالرزاق داؤد

مزید :

صفحہ آخر -