عمران خان قرضوں سے متعلق عوام کو ”مِس گائیڈ“کر رہے ہیں، اسحاق ڈار

  عمران خان قرضوں سے متعلق عوام کو ”مِس گائیڈ“کر رہے ہیں، اسحاق ڈار

  

لاہور(آن لائن) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان قرضوں سے متعلق عوام کو ’مِس گائیڈ‘کر رہے ہیں، جو بھی حکومت آتی ہے پچھلی حکومت کے قرضے واپس کرتی ہے، پیپلزپارٹی نے مشرف اور ہم نے پیپلزپارٹی دور کے قرضے واپس کیے، ن لیگ نے مشرف دور کے 500ملین ڈالر بانڈزکی بھی ادائیگی کی، موجودہ حکومت نے10ہزار200ارب قرضوں میں اضافہ کیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آپ اسمبلی کے فلور پرفرمایا کہ کوئی قوم ویڑن کے بغیر نہیں چل سکتی،یا ٹھہر سکتی، پھرآپ کی توویژن ہے ہی نہیں۔یہ ویژن کے بغیر نااہل حکومت ہے۔مس مینجمنٹ آسمان پر ہے، کورونا ازم کے آپ کے سامنے ہے۔آپ نے ریاست مدینہ کے بارے میں بتایا کہ انسانیت بنیادی چیز تھی، لیکن انسانیت میں آپ نے اخلاق تو تباہ کردیا ہے۔آپ نے کنٹینر پر چڑھ کر اخلاق تباہ کیا، آپ نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا جو پاکستان کا مستقبل ہے، اسی طرح آپ نے کہا کہ میرٹ ہونا چاہیے، آپ کی کابینہ میں میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں۔ساری دنیا کو میرٹ کا پتا ہے۔بات وہ کریں جو حق سچ کی ہو۔ بدقسمتی ہے کہ آپ نے زیادہ تر اعدوشمار غلط بتائے، ملک کی معاشی تباہی ہوچکی ہے، کورونا نے تو صرف ان زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔ہم تو پہلے ہی کہہ رہے ہیں کہ کورونا سے پہلے ہی تباہی ہوچکی تھی،اب رپورٹ بھی آچکی ہے۔ پاکستان کی معاشی، سماجی، خارجہ پالیسی اور ہیلتھ پالیسی ناکام ہوچکی ہے، یہ پالیسیاں کامیاب نہیں ہیں، ان پر فوری نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ آخر -