40ہزار کے انعامی بانڈز کیش کروانے کی مدت میں 6ماہ کی توسیع

40ہزار کے انعامی بانڈز کیش کروانے کی مدت میں 6ماہ کی توسیع

  

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز اپنے نام کروانے کی مدت میں توسیع کر دی۔ جمعرات کووزارت خزانہ نے 40 ہزار روپے والے بانڈز کیش کروانے کی مدت میں 31 دسمبر 2020 تک کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،فیٹف کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے گزشتہ سال 40 ہزار روپے مالیت کے بانڈز کو ختم کر دیا تھا،بانڈ رکھنے والوں سے کہا گیا تھا کہ 30 جون 2020 تک بانڈ کی رقم اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروا لیں،کورونا وباء کے باعث حکومت نے بانڈ اپنے نام کروانے کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع دیدی۔

انعامی بانڈز

مزید :

صفحہ آخر -