راجہ پرویز اشرف کی رتوڈیرو ریفرنس میں بریت پر فیصلہ 8 جولائی تک موخر

      راجہ پرویز اشرف کی رتوڈیرو ریفرنس میں بریت پر فیصلہ 8 جولائی تک موخر

  

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی رتوڈیرو ریفرنس میں بریت پر فیصلہ 8 جولائی تک موخر کر دیا۔ جمعرات کو عدالت نے کہاکہ ر تو ڈیرو رینٹل پاور ریفرنس میں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ 8 جولائی کو سنایا جائیگا۔رتو ڈیرو ریفرنس میں کْل آٹھ ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے،سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع، سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ ملزمان میں شامل ہیں۔

راجہ پرویز اشرف

مزید :

صفحہ آخر -