مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ شہریوں کی شہادتیں عالمی ضمیر جھنجھوڑنے کیلئے کافی ہیں: علیم خان

  مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ شہریوں کی شہادتیں عالمی ضمیر جھنجھوڑنے کیلئے کافی ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر ہونیوالے ظلم و ستم اور دلخراش و انسانیت سوز مناظر پر ہر آنکھ اشکبار ہے،بیگناہ شہری بشیر احمد خان کا وحشیانہ قتل اور ننھے بچے کی معصومیت بین الاقوامی برادری کیلئے بڑا سوالیہ نشان ہے۔عبدالعلیم خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ معصوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو کوئی بھی مہذب معاشرہ قبول نہیں کر سکتا اور ا س بیگناہ شہری کی شہادت کی تصویر نے بھارتی جبر و استبداد کو مکمل بے نقاب کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ شہریوں کی شہادتیں متعصب ہندو انہ سوچ کی عکاس ہیں جو عالمی ضمیر جھنجھوڑنے کیلئے کافی ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا بھارت نے اسلام اور کشمیر دشمنی میں وحشت کی نئی تاریخ لکھی ہے جسے مودی سرکارکو بھی ایک نہ ایک دن ضرور بھگتنا ہوگا۔بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر کی اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور بھارت کو ایسی غیر انسانی حرکات سے روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایسے اقدامات کشمیر کی جدوجہد آزادی کو فیصلہ کن موڑ پر لا رہے ہیں اور طویل عرصے سے جاری لاک ڈا ؤن اور مار دھاڑ کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکے۔

عبدالعلیم خان

مزید :

صفحہ آخر -