وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام اور یو این ایف پی اے کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

  وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام اور یو این ایف پی اے کے مابین مفاہمت کی ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام اور اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایف پی اے(UNFPA) کے مابین مفاہمت کی یادداشت(MoU)پر دستخط کر دیئے گئے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار اور UNFPA کی طرف سے مس لینا موسیٰ نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے. مفاہمت کا مقصد نوجوانوں کی بہتری اور با اختیار بنانے کیلئے تعاون کو یقینی بنانا ہے۔عثمان ڈار نے کہاکہ یو این ایف پی اے کے تعاون سے نوجوانوں کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر عمل درآمد میں تیزی آئے گی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ یو این ایف پی اے کی تکنیکی معاونت کے ساتھ پاکستان بھر میں ضلعی سطح پر ایک نیا یوتھ انڈیکس مرتب کرنے میں مدد ملی گی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ اور سرمایہ ہیں جن کو حقیقی معنوں میں با اختیار بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مس لینا موسیٰ نے کہاکہ شراکت داری اور مل کر کام کرنے کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کی صحت اور صلاحیتوں میں بہتری کیلئے کام کرنا ہے۔

دستخط

مزید :

صفحہ آخر -