کورونا وارڈز میں مامو ر میڈیکل سٹاف کو دوگنا اضافی تنخواہ دی جائے، شجاعت

کورونا وارڈز میں مامو ر میڈیکل سٹاف کو دوگنا اضافی تنخواہ دی جائے، شجاعت

  

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں کورونا فنڈز سے ماہانہ تنخواہ کے علاوہ کورونا وارڈز میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو دوگنا اضافی تنخواہ دی جائے، رہائش پذیر ڈاکٹروں کو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں دس، دس مرلہ کے پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں، جو سوسائٹیاں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان کو ٹیکس کی مد میں چھوٹ دی جائے۔ جمعرات کو تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس پر فوری طور پر عملدرآمد کروایا جائے، اس منصوبے پر وفاق کی جانب سے وزیراعظم اور صوبوں کی جانب سے وزرائے اعلیٰ کے دستخط ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر حضرات اور میڈیکل سٹاف کو اس کے علاوہ بھی خصوصی فنڈز دینے چاہئیں تاکہ وہ محسوس کریں کہ ان کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔

شجاعت

مزید :

صفحہ آخر -