عوام کورونا سے بچنے کیلئے اجتماعی قربانی کو ترجیح دیں: صدر عار ف علوی

        عوام کورونا سے بچنے کیلئے اجتماعی قربانی کو ترجیح دیں: صدر عار ف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت عارف علوی کی زیر صدارت عید الاضحی کے دوران کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں عید الاضحی کی مناسبت سے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز،بشمول علماء اور صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لیا جائے، عوام وائرس سے بچنے کیلئے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور اجتمائی قربانی کو ترجیح دیں۔لوگوں میں وبا کے بارے میں شعور پیدا کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے، صدر عارف علوی نے کہا کہ میڈیا عوام کو حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے اور مویشی منڈیوں میں جانے کے حوالے سے آگہی پیدا کرے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے علاوہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بھی شرکت کی۔
صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -