گرمی بڑھتے ہیں لاہور میں بجلی غائب، بار بار بندش، عوام اذیت میں مبتلا

  گرمی بڑھتے ہیں لاہور میں بجلی غائب، بار بار بندش، عوام اذیت میں مبتلا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیسکو کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے اعلان کے باوجود گرمی کی شدت بڑھتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی۔ باغبانپورہ، دھرم پورہ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، شاہدرہ اور مرغزار کالونی، صحافی کالونی ہربنس پورہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا جس کی وجہ سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ شہریوں نے کہا ہے کہ لیسکو ملازمین اور افسران فون ہی اٹینڈ نہیں کرتے۔ بجلی کی بندش اور شدید گرمی کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب لیسکو ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی بلکہ طلب سے زائد بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ شدید گرمی میں تکنیکی خرابیوں کے باعث مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تکنیکی خرابیوں یا ٹرانسفارمر تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے اور فیڈر بند کرنا پڑتا ہے۔

بجلی غائب

مزید :

صفحہ آخر -