وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی کیس پر جلد سماعت کیلئے دائر متفرق درخواست منظور

وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی کیس پر جلد سماعت کیلئے دائر متفرق ...

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی کیس پر جلد سماعت کیلئے دائر متفرق درخواست منظور کرلی گئی۔ جمعرات کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے درخواست گزار کی جلد سماعت کیلئے دائر متفرق درخواست منظور کرلی۔عدالت نے کیس کی سماعت 15 جولائی ملتوی کردی۔

مزید :

صفحہ آخر -