خارجی گروہ مسلمانوں کی غیرتِ ایمانی کو للکار رہا ہے، پیر منور حسین شاہ
لاہور (خصوصی رپورٹ) آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف کڑیانوالہ (گجرات) میں عظیم الشان عالمی جگر پارہ مصطفی، محفوظ عن الخطاء، سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا و یار غارِ سیدنا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی سرپرستی سجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ نے کی‘ صدرِ محفل پیر سید انتصار الحسن شاہ قادری جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی پیر گولڑہ شریف کے پیر سید غلام شمس الدین شمس گیلانی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ پاکستان میں کچھ ایسے لوگ بھی پیدا ہو چکے ہیں جو اسلام کی صحیح روایات اور دین کے سچے اعتقادات کو ختم کر کے ایک نیا اسلام، جدید مذہب اور اپنی مرضی کے فضول اعتقادات مسلمانوں پر ٹھوس کر ان کو ضلالت و گمراہی کے غاروں اور فسق و فجور کے اندھیروں میں لے جانا چاہتے ہیں۔ خارجی گروہ اہل بیت کی دشمنی میں اپنے دِل و زبان سے پوری طاقت کیساتھ مسلح ہو کر ایک بزدل سپاہی کی طرح میدان میں نکل آیا ہے اور اس نے عترتِ پیغمبر کی عظمت کو خطرے میں ڈال کر مسلمانوں کی غیرتِ ایمانی کو للکارا ہے۔ آج ایک مولوی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی، جنتی عورتوں کی سردار، حسنین کریمین کی والدہ، سیدہئ کائنات سلام اللہ علیہا کی شانِ اقدس میں گستاخی کا مرتکب ہو رہا ہے، انہیں ”خطا پر تھیں“ کہہ کر مخاطب کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب اْن کی محبت کا دَم بھرنے کا دعویٰ بھی کرتا ہے تو یہ کھلی منافقت ہے، اسکا کوئی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ صاحبزادہ سید اسرار الحسن شاہ نے کہا کہ ہم اپنی جدہ، اپنی ماں کی عزت و ناموس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور ہم ناموسِ اہل بیت کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر پیر سید محمدعرفان شاہ نے کہا کہ اگر اشرف جلالی کو کوئی علمی اشکالات ہیں تو وہ مذاکرے کے ذریعے دْور کئے جا سکتے ہیں اور اگر جلالی کو علمی رعونت ہدایت کی طرف نہیں آنے دیتی تو پھر مناظرے کے ذریعے اسکا بھی سدباب کیا جا سکتا ہے۔
پیر منور حسین شا