نجی لیبارٹریز کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کا اعلان

  نجی لیبارٹریز کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کا اعلان

  

ؒٓلاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے اقدام پر لبیک، نجی لیبارٹریوں نے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت کم کرنے کے اعلانات کردیئے۔ شوکت خانم، چغتائی، آغا خان سمیت تمام نجی لیبارٹریوں نے ریٹس میں کمی کردی۔کورونا پی سی آر کا پرائیویٹ ٹیسٹ اب 6ہزار 500روپے میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی لیبارٹریوں کی مشاورت سے ریٹ مقرر کئے۔واضح رہے کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 85 نئے کیس سامنے آگئے۔وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 40 ہزار 535 تک جاپہنچی۔ کورونا وائرس کے باعث مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔محکمہ صحت کے عدادوشمار کے مطابق پنجاب میں مزید 1478 شہریوں میں موذی مرض کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد تعداد 77 ہزار 740 ہوگئی۔

پی سی آر ٹیسٹ

مزید :

صفحہ آخر -