ایمریٹس نے میں 6 لاکھ 50 ہزار ریفنڈ درخواستوں کو نمٹادیا

  ایمریٹس نے میں 6 لاکھ 50 ہزار ریفنڈ درخواستوں کو نمٹادیا

  

کراچی (پ ر) ایمریٹس نے گزشتہ دو ماہ میں تقریبا 6 لاکھ 50 ہزار ریفنڈ کی درخواستوں کو نمٹا لیا اور اپنے صارفین کو 1.9 ارب درہم واپس کرکے اس نے کورونا وائرس سے متاثرہ لاکھوں مسافروں کے سفری منصوبوں میں رکاوٹ پر ٹکٹ بکنگ کی رقم جلد واپس کرنے کا اپنا وعدہ پورا کر کے ان کا اعتماد جیت لیا ہے۔ ایمریٹس نے اپریل میں اعلان کیا کہ وہ اپنی ریفنڈز کی استعداد میں تیزی لائے گا اور وہ اگست تک بیک لاگ کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا، یہ بیک لاگ اس وقت تقریبا نصف ملین درخواستوں پر مبنی تھا۔ ایئرلائن نے جون کے اوائل تک یہ ہدف حاصل کرلیا اور ماہانہ اوسطا 35 ہزار درخواستوں کی استعداد بڑھا کر تقریبا 2 لاکھ تک پہنچا دی۔ ایمریٹس کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے کہا، "یہ عالمی وبا انتہائی غیریقینی ہے جس کی کسی کو توقع نہ تھی اور اس سے مسافر، ایئرلائن اور سفری انڈسٹری شدید متاثر ہورہی ہے۔ ایمریٹس کی طرف سے ہم نے گزشتہ سالوں میں اپنے صارفین کا اعتماد حاصل کیا ہے اور ہم اسے انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ یہ ہر ایک کے لئے مشکل وقت ہے لیکن ہم اپنے صارفین کے لئے مناسب انداز سے کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ اسی وجہ سے ہم نے ریفنڈز کے لئے کیش کو یقینی بنایا اور اس عمل کو تیز بنانے کے لئے وسائل فراہم کئے۔ ریفنڈ کے لئے ہمارا اوسط پروسیسنگ دورانیہ 90 روز سے گھٹ کر 60 روز ہوچکا ہے اور جیسے ہی نئی درخواستوں کے حجم میں کمی نظر آئی تو اس دورانیہ کا تناسب مزید بہتر ہوگا۔ ہمیں بدستور پانچ لاکھ سے زائد ریفنڈ کی درخواستوں کو نمٹا نا ہے اور توقع ہے کہ اگلے دو ماہ کے اندر یہ ختم ہوجائیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -