ہیٹاچی اے بی بی پاور گرڈ نے کام کا آغاز کردیا

  ہیٹاچی اے بی بی پاور گرڈ نے کام کا آغاز کردیا

  

کراچی (پ ر) ہیٹاچی لمیٹیڈ اور اے بی بی لمیٹیڈ نے آج منصوبے کے مطابق تمام ضروری کارروائیوں کی تکمیل اورہیٹاچی اے بی بی پاور گرڈ لمیٹیڈ کے قیام کا اعلان کیا۔ اس نئے باہمی اشتراک سے قائم ادارے میں (جس کا کاروباری حجم اوسطاً 10 بلین امریکی ڈالرہے) ہیٹاچی کا حصہ80.1 فیصد ہے جبکہ اے بی بی بقیہ حصہ رکھتا ہے۔ہیٹاچی کے ایگزیکٹو نائب صدر ٹوشیکازو نیشینو اس نئے ادارے کے چیئرمین ہیں اور کلاڈیو فیچن چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ اس نئے ادارے کا صدر مقام سوئیٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں واقع ہے اور موجودہ انتظامیہ کاروبار کا تسلسل قائم رکھنے کی یقین دہانی کرواتی ہے۔ٹوشیکازو نیشینو نے کہا کہ ہیٹاچی کی صف اول کی ڈیجیٹل ٹیکنالیوجیز، دنیا کی بہترین پاور گرڈ سولیوشنز کے ساتھ مل کر توانائی کے ایک پائیدار مستقبل کے لیے توانائی کے سسٹمز کی decarbonization اور عالمی تبدیلیوں کے ضمن میں ایک فعال کردار ادا کرنے میں ہماری مددگار ثابت ہوں گی۔ ایک متحرک گرڈ کے لیے مزید انٹیلی جینٹ سولیوشنز اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف7 کے تحت قابل خرچ، معیاری اور صاف توانائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ک۲

مزید :

صفحہ آخر -