ایس پی ملیر کمپلینٹ سیل کورونا وائرس کے باعث جاں بحق

  ایس پی ملیر کمپلینٹ سیل کورونا وائرس کے باعث جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے افسران وجوانوں نے قدرتی آفات سمیت ہرمشکل گھڑی اورحالات میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔فرض کی ادائیگی کے دوران فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دیتے ہوئے سندھ پولیس کے ایک اور سینئر افسر نے جام شہادت نوش کیا۔شہیدایس پی ملیر کمپلینٹ سیل گذشتہ دو ہفتے قبل مورخہ19 جون کو کورونا سے متاثر ہو کر اسپتال میں زیرعلاج تھے۔شہید ایس پی کورونا وباء کے پھیلاؤ کے بعدحکومت کی جانب سے شروع کیئے گئے احساس پروگرام کے تحت سوئیڈش کالج میں بطور انچارج ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔شہید نے لواحقین میں ایک بیوہ اور چار بچے چھوڑے ہیں۔شہیدایس پی شکیل نے پولیس فورس کو 1984-11-01 میں بحیثیت اسٹنٹ سب انسپکٹرکے جوائن کیا۔وہ 2019-06-21 کو اٹھارہ گریڈ میں ترقی ملنے کے بعدضلع ملیر میں ایس پی پبلک کمپلین سیل تعینات ہوئے۔شہیدایس پی شکیل نے اپنے کیریئر کے دوران ڈی ایس پی آر آر ایف، سب ڈویژنل آفیسر کلاکوٹ ڈسٹرکٹ ساوتھ،ڈی ایس پی شفٹ انچارج لاء اینڈ آرڈرسیل چیف منسٹر سیکریٹیریٹ اور ایس پی پبلک کمپلین سیل ڈسٹرکٹ ملیر کراچی میں خدمات سرانجام دیں۔شہیدانتہائی فرض شناس اورایماندار پولیس آفیسرتھے اور ادارے میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہرمحاذ پراپنا کردارادا کیا،شہید نے بہترین کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ آخری سانس تک عوام کی خدمت کی اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔آئی جی سندھ مشتاق احمدمہر نے فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا میں مبتلا ہوکر شہید ہونیوالے ایس پی شکیل کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کی اور انکے اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اورکہا کہ اللہ پاک شہید کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت کے ساتھ اس صدمے کو برداشت کرنیکی توفیق دے۔

مزید :

صفحہ آخر -