کراچی کے تاجروں کا جمعہ سے تمام تجارتی مراکز کھولنے کا اعلان

  کراچی کے تاجروں کا جمعہ سے تمام تجارتی مراکز کھولنے کا اعلان

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) راچی کے چھوٹے تاجروں نے لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے ہوئے جمعہ سے شہر بھر کے تجارتی مراکز کھولنے کا اعلان کردیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں 15 دن کا لاک ڈاؤن کیا گیا وہاں کرونا کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا۔لاک ڈاؤن ناقابل برداشت ہے اب تاجر اس کے خلاف سخت مزاحمت کرینگے۔جمعرات کو کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے چھوٹے تاجروں کی بڑی تعداد دیوالیہ ہوگئی ہے اور 40 فیصد دکانیں بندش کی جانب گامزن ہیں۔رضوان عرفان نے کہا کہ وفاق اور سندھ نے بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو ریلیف نہیں دیا گیا۔ تاجروں کی گرفتاری اور جرمانے ناقابل برداشت ہیں تاجروں سے وصول ہونے والے جرمانوں کی رسیدیں بھی جاری نہیں کی جارہی ہیں۔اس موقع پر جمیل پراچہ نے کہا کہ کے الیکٹرک جب تک لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ ختم نہیں کرتی تاجر بل ادا نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے کے اضافے کا غیر منصفانہ فیصلہ مہنگائی میں اضافے کا باعث بن گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -