ایس ایم آئی یو: سینڈیکیٹ میں نمائندگی کیلئے انتخابات

  ایس ایم آئی یو: سینڈیکیٹ میں نمائندگی کیلئے انتخابات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نمائندگی کیلئے جمعرات کو جامعہ کے مرکزی کیمپس میں انتخابات منعقد کیے گئے۔ جس میں سینڈیکیٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی واحد نشست پر ڈاکٹر عبدالمالک عباسی کامیاب ہوگئے۔ بعد میں ڈاکٹر عبدالمالک عباسی نے وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کامیابی پر ان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ ڈاکٹر عبدلمالک عباسی جامعہ کی ترقی اور بہتری کیلئے لگن کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دین گے۔ انتخابات میں کامیابی پر ڈاکٹر عبدلمالک عباسی نے ان تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کرکے ان کو ووٹ دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -