مقبوضہ کشمیر،معصوم نواسے کے سامنے شہید ہونیوالے بشیرکی نمازِ جنازہ ادا

مقبوضہ کشمیر،معصوم نواسے کے سامنے شہید ہونیوالے بشیرکی نمازِ جنازہ ادا

  

سوپور(مانٹیرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے شہر سوپور میں معصوم بچے کے سامنیشہید کئے گئے نانا کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے سوپور واقعے کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، قتل میں جو بھی ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہیے، عرب ٹی وی نے بھی بھارتی بربریت کا پول کھول دیا۔سوپور میں معصوم بچے کے سامنے شہید ہونے والے نانا کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے جنازے میں شرکت کی۔ ننھے بچے اور رشتے داروں نے بھی سچ بتا دیا۔ گزشتہ روز سوپور میں المناک واقعہ پیش آیا جب بھارتی فوج نے تین سالہ نواسے کے سامنے نانا کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ تین سالہ ایاد لاش کے قریب بیٹھا بے بسی سے درندوں کی سفاکیت دیکھتا رہا۔ سوشل میڈیا پر بھارتی مظالم کی لوگوں نے بھرپور انداز میں مذمت کی۔ ترجمان جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ نے کہا ہے سوپور واقعے کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، قتل میں جو بھی ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -