کوروناکا دنیا پربڑاحملہ، 24گھنٹوں کے دوران مختلف ممالک میں وائرس سے ایک لاکھ35ہزار 901افراد متاثر، پاکستان میں مزید69افراد جان کی بازی ہار گئے

        کوروناکا دنیا پربڑاحملہ، 24گھنٹوں کے دوران مختلف ممالک میں وائرس سے ...

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں )دنیا بھر میں ایک ہی دن میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ اس وقت قائم ہو گیا، جب 1 لاکھ 96 ہزار 901 نئے کورونا مریض سامنے آ گئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکا میں 51 ہزار اور برازیل میں 44 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 5 ہزار 108 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 18 ہزار 968 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 57 ہزار 841 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 959 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 60 لاکھ 28 ہزار 299 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 30 ہزار 798 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 79 ہزار 953 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 14 لاکھ 84 ہزار 475 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 898 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 64 ہزار 680 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 53 ہزار 369 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 60 ہزار 713 زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 9 ہزار 536 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 405 ہو چکی ہے۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافیکے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جہا ں کورونا سے 17 ہزار 848 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 220 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 906 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 483 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 739 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 28 ہزار 363 ہو گئیں۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہزار 860 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 88 ہزار 477 رپورٹ ہوئے ہیں۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 753 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 82 ہزار 43 ہو گئے۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 788 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 760 رپورٹ ہوئے ہیں۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 28 ہزار 510 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 31 ہزار 770 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 958 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 30 ہزار 211 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 698 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار 225 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 537 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 809 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 4 ہزار 473 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 8 ہزار 642 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 4 ہزار 694 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا میں کرونا وباء قابو میں نہ آسکی‘ ایک ہی روز میں 51 ہزار کورونا کیسز سامنے آ گئے، نیویارک شہر اور مشی گن میں ریستوران اور بار بند کردیئے گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکی ریاست نیو یارک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 605 تک جا پہنچی ہے جبکہ 32 ہزار 143 کورونا مریض موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔ کیلی فورنیا کورونا کیسز کی تعداد کے حوالے سے دوسری ریاست ہے جہاں 2 لاکھ 38 ہزار 391 کورونا وائرس کے مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ 6 ہزار 164 افراد اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ ریاست نیو جرسی کورونا وائرس سے اموت کے لحاظ سے دوسرے اور کیسز کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے جہاں 15 ہزار 218 کورونا مریض اب تک اپنی جان گنوا چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 77 ہزار 238 کورونا کیسز اب تک رپورٹ ہوئے ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 30 ہزار 798 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 79 ہزار 953 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 14 لاکھ 84 ہزار 475 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 898 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 64 ہزار 680 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 5 ہزار 108 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 18 ہزار 968 ہو گئیں۔

کورونا حملہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ملک بھر میں جمعرات کے روز کورونا سے مزید 68 افراد جاں بحق، 4374 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4514 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 220471 تک پہنچ گئیاب تک پنجاب میں کورونا سے 1784 اور سندھ میں 1437 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 983 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں 129، بلوچستان میں 121، آزاد کشمیر میں 32 اور گلگت بلتستان میں 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔جمعرات کر روزملک بھر سے کورونا کے مزید 4374 کیسز اور 68 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1478 کیسز 22 ہلاکتیں، سندھ سے 2430 کیسز اور 31 اموات، خیبر پختونخوا سے 232 کیسز اور 10 ہلاکتیں، اسلام آباد 170 کیسز ایک ہلاکت، کشمیر 42 کیسز 2 ہلاکتیں اور گلگت سے 22 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنیآئی۔پنجاب سیکورونا کے مزید 1478 کیسز اور 22 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 77740 اور ہلاکتیں 1784 ہوگئی ہیں۔پنجاب میں اب تک کورونا سے 28266 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سیکورونا کے مزید 170 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13082 اور اموات 129 ہوچکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 7850 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 42 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 22 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1511 اور اموات 28 ہوگئی ہیں۔گلگت میں کورونا سے اب تک 1146 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔سندھ سے جمعرات کو کورونا کے مزید 2430 کیسز اور 31 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے بذریعہ ٹوئٹر کی۔مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 89225 اور ہلاکتیں 1437 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مزید 1399 مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے الوں کی تعداد 49926 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا میں جمعرات کو کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 983 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 232 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 27170 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک صوبے میں 14715 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔بلوچستان میں بدھ کو کورونا کے مزید 132 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 10608 ہوگئی۔بلوچستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 121 ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4764 ہیسندھ حکومت نے کراچی کے مختلف علاقوں میں لگے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کی 39 یوسیز میں رات 12 بجے کے بعد سے لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا۔ اس حوالے سے کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھیں گے صرف وہاں لاک ڈاؤن کریں گے۔کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے آئندہ ہیلتھ ایڈوائزری پر عمل کیا جائے گااور اسمارٹ لاک ڈاؤن میں فوری توسیع نہ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 18 جون کو کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے کراچی کے تمام اضلاع کی 43 یونین کونسلز میں سخت لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔کورونا سے بچاؤ کی نئی حکمت عملی کے تحت محکمہ صحت، سندھ حکومت اور ڈپٹی کمشنرز نے کورونا ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کر کے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کی تھی جس پر ان تمام علاقوں کو 14 روز کے لیے سیل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔

کورونا ہلاکتیں

مزید :

صفحہ اول -