مطہر نیاز رانا تبدیل، ڈاکٹر شہزاد خان بنگش چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات

  مطہر نیاز رانا تبدیل، ڈاکٹر شہزاد خان بنگش چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ ترین سطح کے تقرر و تبادلے،گریڈ 22 کے مطہر نیاز رانا کا چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے طورپر تبادلہ کرکے سیکرٹری ترقی و منصوبہ بندی ڈویژن تعینات کردیا گیا۔مطہر نیاز رانا ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مقرر کردیاگیا ہے۔ڈاکٹر شہزاد خان بنگش ڈائریکٹر جنر ل ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹس تھے۔ڈاکٹر شہزاد خان بنگش ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈویژن عبدالعزیز عقیلی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ عبد ا لعز یز عقیلی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عبدالعزیز عقیلی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں۔ ایڈمنسٹریرٹو سروس گریڈ 21 کے افسر ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژ شیر عالم محسود کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈویژ ن تعینات کردئیے گئے ہیں۔شیر عالم محسود ایڈمنسٹریرٹو سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن نے بھی اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔

سیکرٹری تبدیل

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے وفاقی سیکرٹریٹ سمیت چاروں صوبوں میں تعینات 65 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں،تبدیل ہونیوالے افسران میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے 4، پنجاب کے 17،سندھ 14،خیبر پختونخوا 18اوربلوچستان کے 12 افسرشامل ہیں،چاروں صوبوں کے متعدد اضلاع میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ز کے تبادلے کر دئیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں تعینات پرائیویٹ سیکرٹری تنویر احمد خان کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حافظ آباد،ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ٹومحمد سعید کو ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمشنر پشاؤر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال اکرم کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ٹو اسلام آباد سیکرٹریٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عبدالودود خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر کنفیڈنشل ای سی پی سیکرٹریٹ اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن آفس پنجاب میں تعینات ڈائریکٹر عبدالحمید کو ریجنل الیکشن کمشنر ساہیوال جبکہ ریجنل الیکشن کمشنر ساہیوال طاہر منصور خان کو ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب لاہور تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اسی طرح ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب لاہور اطہر عباسی کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نارووال ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفر گڑہ محمد اکرم کوڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوجرانوالہ ٹو،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حافظ آباد محمد سلیم کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ر (ون) اولپنڈی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد اسلم کو ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہورڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور سلطان کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بھکرڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بھکر اللہ وسایاکو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ غازی خان تنویر الحسن کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ون گوجرانوالہ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر (ون) گوجرانوالہ مقصود احمد کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ غازی خان،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹو راولپنڈی محمد سلیم اختر خان کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرون ملتان،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ناروال سید باسط علی شاہ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھری لاہور،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی محمد عدنان ظفر کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاولنگر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پاک پتن اصغر علی کو ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمیشن آفس لاہور،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹو ملتان مس شاہین غزل کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرٹو راولپنڈی اور الیکشن آفیسر سید طیب احمد کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفر گڑھ تعینات کیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمیشن آفس سندھ کراچی سائیں بخش کو ریجنل الیکشن کمشنر حیدرآباد،ریجنل الیکشن کمشنر کراچی علی اصغر سیال کو ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹہ،ریجنل الیکشن کمشنر حیدرآباد سید ندیم حیدر کو ریجنل الیکشن کمشنر کراچی،ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹہ سید وسیم احمد جعفری کو ڈائریکٹر صوبائی الیکشن آفس کراچی،ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن آفس کراچی احمد ندیم شیخ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹنڈو محمد خان،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مٹیاری سعید احمد سومرو کو ڈپٹی ڈائریکٹرصوبائی الیکشن آفس کراچی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مٹیاری سعید احمد خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن آفس کراچی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹنڈو الایارمحمد سجاد کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کراچی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹنڈو محمد خان عبدالرازاق کو ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن آفس کراچی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشیرو فیروز خالد احمد مرزا کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹنڈو اللہ یار، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملیرمس عذرا میسر کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹہ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوید عزیز کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرملیر،ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن آفس کراچی اظہر حسین تنوری کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشیر و فیروز،الیکشن آفیسر نعیم الرحمن کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سانگڑھ،اور الیکشن آفیسر شاہنواز بروھی کوڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مٹیاری تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن آفس خیبر پختونخوا میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر صفیہ اکبر کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چارسدہ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوات اعجاز احمد کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اورکزئی،ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا نوید الرحمن کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہستان،ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن آفس خیبر پختونخوا وزیر اکبر کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مہمند،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر باجوڑ جہانزیب خان کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اپر دیر،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لوئر دیر نور سعید خان کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شانگلہ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرباجوڑ پرویز اقبال کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشہرہ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تورغرنورالخطاب کو دسٹرکٹ الیکشن کمشنر لوئر دیر،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چارسدہ امجد علی کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جنوبی وزیر ستان،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اورکزئی فرید اللہ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوات،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مہمند محمد ناصر خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن آفس پشاور، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جنوبی وزیر ستان کو نور زلی شاہ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہنگو،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شانگلہ بختیار الملک کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرتورغر،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشہرہ محمد ممتاز کو ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمیشن آفس پشاؤر،الیکشن آفیسرمحمد عمران کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی،الیکشن آفیسر اشتیاق احمد کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پاک پتن،الیکشن آفیسر انور اقبال کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہستان امجد اقبال کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر باجوڑ تعینات کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کوئٹہ عبداللہ کو ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ جبکہ ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ فیاض حسین مراد کو ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمیشن آفس،ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمیشن آفس عالیہ نظرکو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشین،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر موسیٰ خیل محمد سلیم کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چاغی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لورالائی سید نذیر احمد کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قلات، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشین محمد یوسف کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لورالائی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خاران صفدر نصیر کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر موسیٰ خیل،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرچاغی اسلم خان کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بونیر،الیکشن آفیسر سید احسان اللہ شاہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن آفس بلوچستان،الیکشن آفیسر محمد صادق کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دکھی، الیکشن آفیسر عبدالمقتدر غازی کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوراب،اور الیکشن آفیسر غازین بلوچ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خاران تعینات کیا گیا ہے،نوٹیفیکیشن میں تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو ضلعی سطح پر حلقہ بندیاں کمیٹیوں کی تشکیل سے قبل 6 جولائی تک اپنی نئی پوسٹنگ والے مقامات پر چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن تبادلے

مزید :

صفحہ اول -