اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

        اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعہ کو ہوگا،ای سی سی کے اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزارت صنعت کی آئندہ مالی سال میں یوریا کی متوقع ضرورت کی سمری پر غور ہوگا، وزارت صنعت کے اندازے کے مطابق دسمبر تک یوریا کے دو لاکھ ٹن فاضل ذخائر نہ ہونے کے باعث فصل ربیع میں کھاد کی دستیابی میں کمی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت صنعت نے یوریا کی ملکی پیداوار بڑھانیکیلئے مقامی کھاد فیکٹریوں کو ایل این جی استعمال پر ساڑھے 3 ارب سبسڈی فراہم کرنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت پیٹرولئیم کی آر ایل این جی کی سیلز پرائس گائیڈ لائنز کی سمری پر غور کیا جائے گا، این ٹی سی کے نظر ثانی شدہ بجٹ اور تخمینے کا معاملہ زیر غور آئے گا،کے الیکٹرک کی جولائی 2016 سے مارچ 2019 تک کی سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ پرکیا جائے گا

اقتصادی رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -