زلمے خیل کا دورہ افغان امن عمل آگے بڑھانے میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

  زلمے خیل کا دورہ افغان امن عمل آگے بڑھانے میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے علاقائی استحکام،ترقی اور امن کے وعدے پر روشنی ڈا لتے ہوئے باقی معاملات کو جلد حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ منگل کو امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کے دو رہ پاکستان کے حوالے سے امریکی سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کر دیاجس کے مطابق ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد اور امریکی بین الاقوامی تر قیاتی فنانس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈم بوہلر نے یکم جولائی کو پاکستان کا دورہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق ایمبیسڈر زلمے خلیل زا د اور ا یڈ م بوہلر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کی۔اعلامیہ کے مطابق ملا قا توں میں زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے جاری کوششوں پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی سفارتخانہ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے علاقائی استحکام،ترقی اور امن کے وعدے پر روشنی ڈالتے ہوئے باقی معاملات کو جلد حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اعلامیہ کے مطابق ایڈم بوہلر نے ڈی امریکی بین الاقوامی فنانس کارپوریشن کے مشن پر روشنی ڈالی،امریکی سفارتخانہ کے مطابق مشیر تجارت عبدالر ز ا ق داود کیساتھ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زلمے دورہ اعتراف

مزید :

صفحہ اول -