نانا کو پولیس نے ”ٹھاہ ٹھاہ“گولیاں ماردیں، ننھے نواسے کی ویڈیو وائرل

  نانا کو پولیس نے ”ٹھاہ ٹھاہ“گولیاں ماردیں، ننھے نواسے کی ویڈیو وائرل

  

سوپور(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں 3سالہ معصوم بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بچہ بتارہا ہے کہ کس طرح اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے نانا کو گو لیاں مار کر شہید کیا گیا۔گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں 3سالہ معصوم بچے کے سامنے ظالم بھارتی فوج نے 60 سالہ بزرگ شہری کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ ننھا بچہ اپنے نانا کی لاش کے اوپر بیٹھ کر بے بسی سے روتا رہا لیکن کسی نے اسے دلاسہ نہ دیا۔بچے کی بے بسی نے پوری دنیا کو ہلا ڈالا ہے اور اس کے نانا کی لاش کے اوپر روتے ہوئے تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور اب بچے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ بتارہا ہے کہ کس طرح اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے نانا کو ظالم بھارتی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔ویڈیو میں خاتون بچے سے پوچھ رہی ہے کہ صبح آپ کے ساتھ بڑے پاپا تھے ان کو کیا کیا؟ جس پر بچہ کہتا ہے کہ ان کو ماردیا۔ خاتون پوچھتی ہے کس نے مارا جس پر بچہ واضح طور پر کہتا ہے پولیس والے نے اور پھر اپنی معصومیت میں منہ سے گولی چلنے کی آواز نکال کر دکھاتا ہے کہ کس طرح گولیوں سے اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے نانا کو گولیوں سے بھون دیا گیا۔بچے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ بھارتی فوج کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جب کہ ٹوئٹر پر کشمیر کی آزادی کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔

ننھا نواسہ

مزید :

صفحہ اول -