اسلامی حکومت کیلئے اپنے خرچ پر مندر تعمیرکرنا جائزنہیں: مفتی تقی عثمانی

  اسلامی حکومت کیلئے اپنے خرچ پر مندر تعمیرکرنا جائزنہیں: مفتی تقی عثمانی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ممتاز عالمِ دین اور شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کو اپنی آبادی والے علاقے میں عبادتگاہ برقرار رکھنے کا حق ہے۔اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ملک میں جو صلح سے بنا ہے وہاں ضرورت کے مطابق نئی عبادتگاہیں بنائی جاسکتی ہیں۔ مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا لیکن حکومت کیلئے جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے، خاص طورپر ایسی جگہ جہاں ہندو برادری کی آبادی بہت کم ہو۔ ان کا کہنا تھا نہ جانے اس نازک وقت میں کیوں ایسے شاخسانے کھڑے کیے جاتے ہیں جن سے انتشار پیدا ہونے کے سواء کوئی فائدہ نہیں۔

مفتی تقی عثمانی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی مذمت کرتے ہیں، ریاست مدینہ کا لوگو لگا کر بت کدے بنائے جارہے ہیں۔قلیتوں کے حقوق کو تسلیم کرتے ہیں، اقلیتیں اپنی آبادیوں میں اپنی عبادت گاہ بناسکتے ہیں لیکن اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا فیصلہ واپس لیا جائے، اسلام کی1450 سال کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی کہ اسلامی حکومت نے بْت کدہ بنایا ہوا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حالات کو بنیاد بناکر قربانی کے بجائے مالی صدقے کی بات قرآن و سنت کے خلاف ہے۔سندھ حکومت کے نمائندوں سے ملاقات میں مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگانے پر اتقاق ہوا ہے، مویشی منڈیاں چار دیواری میں لگائی جائیں، زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کی جائے۔قربانی کی کھالیں خریدنے والے جلد کھالیں محفوظ مراکز تک منتقل کریں۔ حکومت بیمار جانوروں کی منڈیوں میں آمد کی روک تھام کو یقینی بنائے، مویشی منڈیوں میں گاہک اور بیوپاری ماسک کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام بچوں کو مویشی منڈی نہ لے کرجائیں، گلیوں میں جانوروں کو نہ گھمائیں، نمائش نہ لگائیں۔ حکومت سے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں، شہر کے باہر مویشی منڈیاں لگیں گی تاکہ شہری آبادی محفوظ رہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی مذمت کرتے ہیں، ریاست مدینہ کا لوگو لگا کر بت کدے بنائے جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا فیصلہ واپس لیا جائے، اقلیتوں کے حقوق کو تسلیم کرتے ہیں، اقلیتیں اپنی آبادیوں میں اپنی عبادت گاہ بناسکتے ہیں۔

مفتی منیب

مزید :

صفحہ اول -