شاہد آفریدی اوراہلخانہ کورونا سے صحت یاب ہوگئے

  شاہد آفریدی اوراہلخانہ کورونا سے صحت یاب ہوگئے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان اور سپر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی اور ان کے اہل خانہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اہلیہ، بیٹیوں اقصی، انشا اور میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ جو پہلے مثبت آیا تھا اب اللہ کا شکر ہے کہ ٹیسٹ منفی آگیا ہے اوراب ہم اس وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں مسلسل نیک خواہشات کے اظہار اور دعاؤں کرنے والوں کا شکر گزار ہوں اور آپ کی اور آپ کے اپنوں کی خیریت کے لیے دعا گوہوں۔شاہد آفریدی نے گود میں بچے کو اٹھائے تصویر بھی ٹوئٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ میں اس لمحے کو بہت مِس کررہا تھا، اب خاندان کی زندگی معمول پر آگئی ہے۔

شاہد آفریدی

مزید :

صفحہ اول -