ندیم بابر سے پاور ڈویژن کا قلمدان واپس، شہزاد قاسم کو سونپ دیا گیا

  ندیم بابر سے پاور ڈویژن کا قلمدان واپس، شہزاد قاسم کو سونپ دیا گیا

  

اسلام آباد (آن لائن) معاون خصوصی ندیم بابر سے پاور ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے ندیم بابر کی جگہ شہزاد قاسم کو پاور ڈویڑن کا قلمدان سونپ دیا۔ کیبنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ندیم بابر سے معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا ہے جبکہ انکی جگہ شہزاد قاسم کو پاور ڈویڑن کیلئے وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا ہے۔کمیٹی جون کے مہینے میں ملک میں پیٹرول کی قلت کے معاملے کی انکوائری کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد قاسم کے اختیارات وزیرِ مملکت کے برابر ہوں گے۔ دوروز قبل انہیں پٹرول بحران پر قائم ہونے والی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیاتھا اس سے قبل وہ معاون خصوصی برائے معدنی وسائل کے طور پر کام کررہے تھے جبکہ دو روز قبل انکی وزیر اعظم سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

شہزاد قاسم

مزید :

صفحہ اول -