مسلم لیگ (ن) کاعثما ن بزدار سے ملاقات کرنیوالے لیگی ایم پی ایز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کاعثما ن بزدار سے ملاقات کرنیوالے لیگی ایم پی ایز کیخلاف ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنیوالے لیگی ایم پی ایزکیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا، مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پارٹی کو اعتماد میں لئے بغیر عثمان بزدار سے لیگی ارکان کی ملاقات بارے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیاگیا۔وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کرنے پر لیگی ایم پی ایز نے شوکاز کا جواب دیتے ہوئے آئندہ ایسا نہ کر نے کی یقین دہانی کروائی تھی۔جلیل شرقپوری، غیاث الدین، نشاط احمد ڈاھا، اظہر عباس، فیصل نیازی، اشرف انصاری نے پہلی ملاقات کے بعد پارٹی سے معافی مانگی تھی۔ لیگی ایم پی ایز نے کہاتھاکہ اب آئندہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات نہیں کریں گے۔ ایسے لوگوں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیاجائیگا جو پارٹی منشور اور قیادت کے احکامات پر عمل نہیں کرتے۔

ن لیگ فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -