پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے: بلاول بھٹو

  پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے: بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ائیرپورٹس کی قیمتی زمینیں اونے پونے اپنے دوستوں کو نوازنے نہیں دیں گے،ملکی اثاثے قوم کی ملکیت اور قوم اپنی ملکیت کا تحفظ کرے گی،منافع میں چلنے والے اداروں کو بھی فروخت کرنا ظاہر کرتا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کی تباہی ہے،حکومت نے اپنی نااہلی کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازوں پرعالمی پابندی لگوا دی ہے،پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سول ایوی ایشن اور پی آئی ای یو نین کے نمائندوں کے الگ الگ ویڈیو لنک اجلاس ہوئے جس میں سول ایوی ایشن یونین کے پیٹرن انچیف تیمور بیگ اور چیئرمین ایاز بٹ،صدر نوید کیانی، سیکریٹری جنرل سمیع اللہ ودیگر عہدیدار،صدرپی آئی اے پیپلز یونٹی ہدایت اللہ، سینئرنائب صدر محمداشرف، نائب صدر ضمیر چانڈیو، جنرل سیکریٹری علی احمد لاشاری اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری رفیق خان ودیگر عہدیدار بھی موجودتھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سول ایوی ایشن اور پی آئی اے یونٹیز کے نمائندوں نے اداروں کی صورتحال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ کورونا وبا کے باوجود سول ایوی ایشن نے 89ارب روپے کا منافع دیا۔ حکومت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس کو فروخت کرنا چاہتی ہے،سول ایوی ایشن یونٹی سیکشن 29کو کسی صورت قبول نہیں کریگی۔ منظم منصوبہ بندی کے تحت پی آئی اے کو بدنام کیا جارہا ہے تاکہ اسے فروخت کیا جاسکے۔ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان ہماری ماں ہے اور ادارے دھرتی ماں کے زیورات، میں اپنی دھرتی ماں کے زیورات کسی صورت فروخت نہیں ہونے دوں گا۔ سیکشن 29کے خاتمے کے لئے سول ایوی ایشن یونین کیساتھ ہیں۔ ائیرپورٹس سکیورٹی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں، انکی فروخت ملکی سکیورٹی دا ؤپر لگانے کے مترادف ہوگی۔وقت آچکا ہے پاکستان بھر کے مزدور اور ورکرز عمرا ن خان کی فاشسٹ حکومت کیخلاف متحد ہوں۔عمران خان کا مقصد صرف اپنے کاروباری دوستوں کے مفادات کا تحفظ ہے، یہ بات صاف واضح چکی پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ پی پی پی اقتدار میں آکر ریاستی اداروں کے مزدوروں کو نہ صرف دوبارہ شیئرز دے گی بلکہ ان میں اضافہ بھی کرے گی۔ ریاست کے اداروں کو خریدنے والے خبردار رہیں، پی پی پی اقتدار میں آکر فروخت کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیگی۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی جنوبی پنجاب کے رہنماؤ ں سے بذریعہ ویڈیو لنک ملاقات کی رہنما ؤں میں مخدوم احمد محمود،نتاشہ دولتانہ،رکن قومی اسمبلی مصطفی محمود اور عبدالقادر شاہین بھی شامل تھے۔اس موقع پر جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا نااہل حکومت کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے۔ دوسال میں عمران خان نے سوائے الزام تراشیوں کے اور کچھ نہیں کیا۔ عوام کو عمران خان کے سواء ہر آپشن قبول ہے۔ عمران خان عوام کیلئے ناقابل برداشت ہوچکے ہیں۔
بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -