کسی بھی محاذ پر کامیابی کیلئے عسکری طاقت اورایمان کی مضبوطی ضروری، نیول چیف

  کسی بھی محاذ پر کامیابی کیلئے عسکری طاقت اورایمان کی مضبوطی ضروری، نیول ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی محاذ میں کامیابی کے لیے عسکری طاقت کے ساتھ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے۔ جمعرات کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔نیول چیف کی آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے 49ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔نیول چیف نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں میری ٹائم سیکیورٹی کو درپیش مختلف چیلنجز کا ذکر کیا۔ امیر البحر نے پاک بحریہ کو خطے کی ایک مضبوط بحری قوت بنانے کیلئے جاری مختلف دفاعی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی محاذ میں کامیابی کے لیے عسکری طاقت کے ساتھ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے۔ پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ قبل ازیں کورس کے شرکاء نے ہندوتوا آئیڈیالوجی اور انڈیا اور پاکستان کے مسلمانوں پر اس کے اثرات کے موضوع پر ایک مقالہ بھی پیش کیا۔

نیول چیف

مزید :

صفحہ اول -