نیب نے رہنماء ن لیگ خواجہ آصف کو آج طلب کرلیا
لاہور(خبر نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق خواجہ آصف کو 26 جون کو طلب کیا تھا لیکن قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کے باعث ان کی جانب سے دوبارہ نئی تاریخ مانگی گئی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ خواجہ آصف کی جانب سے وکیل نجم الحسن نے نیب حکام کو جواب جمع کرایا تھا لیکن نیب حکام نے جواب کا جائزہ لینے کے بعد غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ طلب کیا تھا۔نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو آج 3 جولائی کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے دن 11 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
خواجہ آصف