پاکستان سے کورونا مریضوں کے باہر جانے کی خبریں بے بنیاد، معید یوسف

            پاکستان سے کورونا مریضوں کے باہر جانے کی خبریں بے بنیاد، معید یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان سے بڑی تعداد میں کورونا مریضوں کے باہر جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، کورونا سے پوری دنیا متاثر ہے، پاکستان الگ تھلگ نہیں رہ سکتا۔معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں میں سے 90 فیصد محنت کش ہیں، 70 ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لایا گیا، پاکستانی ایئر پورٹس پر سکریننگ کا عمل کامیابی سے جاری ہے، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ انہوں نے کہا بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو کورونا سے متعلق متعلقہ ملک اور ایئر لائن کی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا، کورونا کی علامات کی صورت میں سفر کرنے سے گریز کریں۔معید یوسف نے مزید کہا بہت واویلا مچا کہ پاکستان سے دنیا میں کچھ کورونا کیسز بیرون ملک گئے، کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کورونا ایکسپورٹ کرنے کا سبب بن رہا ہے، کورونا ٹیسٹوں پر بلا وجہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کورونا مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، بیرون ملک جانے اور آنے والوں کی مکمل سکریننگ جاری ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
معید یوسف

مزید :

صفحہ اول -