ماں!آپکو آخری لمحات میں الوداع بھی نہ کہہ سکے،مریم نواز

  ماں!آپکو آخری لمحات میں الوداع بھی نہ کہہ سکے،مریم نواز

  

اسلام آبا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نوازشریف نے اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کے 70ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ کریم سب ماؤں کو اپنی رحمتوں کے سائے میں قائم رکھے، آپ کی آخری سانسوں کے دوران ہم آپ کو الوداع بھی نہ کہہ سکے، شاید اس لئے کہ ایک روزہم پھرملیں گے۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پراپنی والدہ کلثوم نواز کے 70ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے کرتے ہوئے کہا کہ امی آپ کو 70 ویں سالگرہ مبارک ہو۔انہوں نے کہاکہ آپ آخری سانس لے رہی تھیں تو میں اور ابو آپ کا ہاتھ تھامنے کے لیے وہاں موجود نہیں تھے، ہم آپ کو الوداع بھی نہ کہہ سکے، شاید اس لئے کہ ایک روز ہم پھر ملیں گے، انشا اللہ۔مریم نواز نے دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کریم سب ماؤں کو اپنی رحمتوں کے سائے میں قائم رکھے۔ آمین۔

مریم

مزید :

صفحہ اول -