او جی ڈی سی ایل نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

او جی ڈی سی ایل نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ایکسپلوریٹری ویل تھل ایسٹ I- اور بھنبھرا ویل I- سے تجارتی بنیادوں پر گیس کے پیداوار شروع کر دی ہے۔یہاں پر او جی ڈی سی ایل سو فیصد ورکنگ انٹرسٹ کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ یہ فیلڈز ضلع سکھر صوبہ سندھ میں واقع ہیں۔او جی ڈی سی ایل نے بھمبرا ویل نمبر1سے تھل ایسٹ ویل نمبر1تک 6انچ قطر کی 7.5کلومیٹر طویل فلولائن جبکہ تھل ایسٹ ویل نمبر 1سے تھل ویسٹ ویل نمبر1تک 8انچ قطر کی 28.8کلو میٹر طویل فلولائن ذاتی طور پر مکمل کی ہے۔یاد رہے کہ تھل ویسٹ ویل نمبر1سے کندن واری پلانٹ تک 8انچ قطر کی 12کلو میٹر طویل فلو لائن پہلے ہی جون 2019میں مکمل کی گئی تھی اور کنویں سے نکلنے والی گیس کو اسی وقت ہی سسٹم کے ساتھ منسلک کر دیا گیا تھا۔26جون 2020کو پہلی مرتبہ تھل ایسٹ ویل نمبر1سے گیس سسٹم میں داخل کی گئی جبکہ 28جون 2020کو بھمبرا ویل نمبر1سے نکلنے والی گیس کو بھی مکمل طور پر گیس سسٹم میں داخل کر دیا گیا ہے۔یہ گیس کندن واری پلانٹ پر پراسس کی جاتی ہے جس کے بعد اسے آگے میسرز ایس ایس جی سی ایل کے نیٹ ورک میں منتقل کیا جاتا ہے۔او جی ڈی سی ایل تھل ایسٹ ویل نمبر 1سے 10 مکعب فٹ(MMSCFD) یومیہ گیس جبکہ بھمبرا ویل نمبر1سے 2.25مکعب فٹ(MMSCFD) یومیہ گیس کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ او جی ڈی سی ایل تیل و گیس کی پیداوارکو برقرار رکھنے اور اس میں بہتری لانے کیلئے اپنی پیداواری سہولیات کے علاوہ اپنے جاری پراجیکٹس کی تکمیل اور پروڈکشن کی جدید مہارتوں کو بروئے کار لا کر ان سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے ہمہ وقت پر عزم ہے۔
ان فیلڈوں سے گیس کی کمرشل پروڈکشن کابلکہ آغازنا صرف کمپنی اور اس کے ساتھ ساتھ ملک کیلئے گیس میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ اس سے صارفین اور صنعت کی بڑھتی ہوئی طلب کو بھی پورا کیا جا سکے گا۔

مزید :

کامرس -