ینگ انجینئر ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن وفد کی وزیر صنعت سے ملاقات

  ینگ انجینئر ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن وفد کی وزیر صنعت سے ملاقات

  

لاہور (پ ر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق سے ینگ انجینئر ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن کے صدر سید علی حسن کی قیادت میں وفد کی ملاقات پاکستان میں انجینئرنگ وفد نے ٹیکنالوجی ایجوکیشن اور ٹیکنالوجی گریجوایٹس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر اختر عباس بھروانہ بھی موجود تھے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل ایکٹ کے نہ ہونے سے ٹیکنالوجی گریجوایٹس کیلئے آگے بڑھنے کے مواقع نہیں ہیں، وفد یہ ایکٹ بن جائے تو ملک کے سا ڑھے 3لاکھ ٹیکنالوجسٹس کو فائدہ ہوگا، وفداین ٹی سی میں بھی انجنئیر نگ ٹیکنالوجسٹس کی نمائندگی ہونی چاہئے، وفد کا مطالبہ این ٹی سی کو فعال کرنے اور این ٹی سی ایکٹ کی منظوری کیلئے متعلقہ وفاقی وزرا سے بات کی جائے گی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال ٹیکنالوجی گریجوایٹس کے مسائل کے حل ہرممکن کوشش کریں گے این ٹی سی کے فعال ہونے اور ایکٹ بننے سے ٹیکنالوجسٹس کے لیے مواقع بڑھیں گے این ٹی سی ایکٹ کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم سے جڑا ہے۔پنجاب حکومت نے فنی تعلیم کے فروغ کیلئے انقلابی حکمت عملی اپنائی ہے علی سلمان صدیق کی قیادت میں ٹیوٹا فنی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر ترقی کے اہداف تیزی سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -