جون،پنجاب ایمرجنسی سروس نے66406 متاترین ریسکیو کئے
لاہور( پ ر):ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہا کہ گزشتہ ماہ سروس نے پنجاب بھر میں 66406ریسکیوآپریشنز کے دوران67798ایمرجنسی متاثرین کوسات منٹ کا اوسط ٹائم برقرار رکھتے ہوئے ریسکیوکیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر روڈ ٹریفک حادثات اور ڈوبنے کی ایمرجنسیز میں 431 افرادجان بحق ہوئے جن میں 315افراد کی اموات روڈ ٹریفک حادثات میں ہوئی جبکہ 116افراد ڈوبنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ایمرجنسی سروس کی ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیو پنجاب کو آگاہ کیا گیا کہ ایمرجنسی ریسکیوسروس نے21935روڈ ٹریفک حادثات،33586میڈیکل ایمرجنسیز،1372 آتشزدگی کے واقعات، 2789 جرائم،232ڈوبنے کے واقعات،69عمارتیں گرنے، 15سلنڈر پھٹنے /دھماکے اور7800متفرق ایمرجنسیزپر رسپانڈ کیا۔ ایمرجنسی اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ آتشزدگی کے بیشتر واقعات بڑے شہروں میں رونما ہوئے جن میں لاہور میں 311، فیصل آباد میں 157،ملتان میں 103، راولپنڈی میں 76،گوجرانوالہ میں 68، سیالکوٹ میں 42،بہاولپور میں 53،سرگودھا میں 33،رحیم یارخان میں 29،اوراوکاڑہ میں 29 آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ لاہور میں 4243، فیصل آباد میں 2043، ملتان میں 1880 واقعات پیش آئے۔
، گوجرانوالہ میں 1208، ساہیوال میں 698،بہاولپور میں 844اور راولپنڈی میں 737،ٹریفک حادثات پیش آئے۔