پیسٹ سکاؤٹنگ پروگرام کے تحت فصلوں کامعائنہ شروع
فیصل آباد (اے پی پی) حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت توسیع کے افسران اور تربیت یافتہ ٹیموں کے اہلکاروں نے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں پیسٹ سکاؤٹنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کی فصلوں کامعائنہ شروع کردیا ہے اور مذکورہ ماہرین دور دراز علاقوں میں جا کر کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں کی کپاس کی فصلات کو چیک کر رہے ہیں جبکہ ہاٹ سپاٹ آنے پر متعلقہ کسانوں سے مل کر منظور شدہ زرعی ادویات استعمال کرکے نقصان دہ کیڑوں کو کنٹرول بھی کیاجارہاہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ اس سلسلہ میں فیصل آباد کے 809 دیہاتوں میں بھی پیسٹ سکاؤٹنگ پروگرام زور و شور سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کپاس کے کاشتکاروں کیلئے قائم کئے گئے مشاورتی سنٹرز کے قیام کے بھی مفید نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔
fd/taa/hab 1414