ریکٹ بینکر کا ڈس انفیکشن مہم کیلئے این ڈی ایم اے سے اشتراک

  ریکٹ بینکر کا ڈس انفیکشن مہم کیلئے این ڈی ایم اے سے اشتراک

  

اسلام آباد(پ ر) ڈیٹول، ہارپک اور روبن بلیچ جیسے صحت اور حفظان صحت کے معروف برانڈز تیار کرنے والے ریکٹ بینکسر(RB) نے حال ہی میں حکومت کے فرنٹ لائن ادارے NDMA(نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی) کے اشتراک سے ملک کے اہم مقامات پر ڈس انفیکشن مہم کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جو COVID-19 کی عالمی وبا کوختم کرنے کیلئے RBکی کو ششوں میں سے ایک ہے۔ ڈس انفیکشن کی یہ مہم فرنٹ لائن کے ان اداروں یا عوامی مقامات پر منعقد کی جائے گی جہاں COVID-19 کے متاثرہونے والوں کی تعداد سب سے نمایاں ہوگی۔ ان میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں پبلک ہسپتال، بس اسٹاپس اور ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔ڈس انفیکشن کے عمل کے اثرات برقرار رکھنے کیلئے RB اسٹیٹ آف دی آرٹ سامان اور اپنے اعلیٰ معیار کے ڈس انفیکشن برانڈ، روبن بلیچ استعمال کرے گا جو سوڈیم ہائپوکلورائٹ پر مبنی پروڈکٹ ہے اور ڈس انفیکشن سے متعلق WHO کے معیارات کے مطابق ہے۔WHO)بلیچ کو جراثیم کے خلاف موثر ڈس انفیکشن کے طور پراستعمال کی سفارش کرتا ہے تاہم WHOکسی مخصوص برانڈ کی حمایت نہیں کرتا)۔اس اشتراک کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے NDMA کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل محمد افضل نے کہا،" ہمیں یقین ہے کہ اس سے قبل پوری قوم کے لئے کبھی اتنا اہم اور مشکل وقت نہیں آیا کہ سب مل کر COVID-19مشکل کا سامنا کرنے کیلئے سب یکجا ہوں۔

یہی وجہ ہے کہ NDMAنے RB کے ساتھ مل کر کام کرنے کا انتخاب کیا تاکہ ان کی مہارت اور وسائل کے ساتھRB کی اعلیٰ معیاری پروڈکٹس کا اعتراف کریں جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تحفظ دینے اور اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔ "روبن بلیچ بنانے والے RBہائی جیئن ہوم پاکستان لمیٹڈ کے کنٹری منیجراکبر علی شاہ نے کہا،"دنیا اس وقت صحت کے غیر معمولی بحران سے گزررہی ہے اور یہ واضح ہے کہ کوئی بھی اکیلا یہ جنگ نہیں جیت سکتا۔ ہم اس کے آغاز سے ہی جنگ کے فرنٹ کے محاذ پر ہیں۔ ہمارے نزدیک اکٹھے مل کر کام کرنے کی یہ کوشش ملک میں COVID-19 کے پھیلاؤ مزید روکنے اور روزمرہ کی زندگی کی طرف لوٹنے کی نوید ہے۔"

مزید :

کامرس -