پارا چنار،متحارب فریقین کے مابین خونریز جھڑپ بالآخر ختم

پارا چنار،متحارب فریقین کے مابین خونریز جھڑپ بالآخر ختم

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم میں جائیداد کے تنازعے پر دو فریقین کے مابین پانچ روزہ خونریز جھڑپیں ختم ہوگئی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پارلیمنٹرینز اور قبائلی عمائدین فریقین کے مابین جھڑپیں رکوانے میں کامیاب ہوگئے جھڑپوں میں فریقین کے پانچ افراد جاں بحق چالیس زخمی ہوگئے ضلع کرم کے علاقے بالش خیل اور ابراہیم زئی میں امین کے تنازعے پر پانچ روز سے جاری خون ریز جھڑپیں ختم ہوگئی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پارلیمنٹرینز اور قبائلی عمائدین فریقین کے مابین فائر بندی میں کامیاب ہوگئے ہیں فائر بندی کے اعلان کے بعد پاک فوج، پولیس اور ایف سی کے دستے بالش خیل ابراہیم زئی اور پاڑہ چمکنی کے علاقوں میں گئے اور فریقین کے مسلح افراد کو مورچوں سے ہٹا دیا گیا فائر بندی کے اعلان کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ بند ہوگیا ہے ڈی پی او محمد قریش اور ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کا کہنا ہے کہ فائر بندی کے اعلان کے بعد آمد و رفت کے راستے کھولنے اور بجلی کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور تنازعے کے حل کیلئے ایک جرگہ تشکیل دیا جائے گا جس کے ذریعے اس مسلے کو حل کیا جائے گا ایم این اے ساجد طوری اور ایم پی اے اقبال سید میاں نے میڈیا کو بتایا کہ جھڑپیں روکوانے میں فریقین کے عمائدین نے بھرپور ساتھ دیا پارلیمنٹرینز کا کہنا تھا کہ اس قسم تنازعات کے حل کیلئے فوری طور کمیٹی تشکیل دینے اور ریونیو ریکارڈ کے ذریعے ان مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو

مزید :

پشاورصفحہ آخر -