صوابی،دکانداران،ٹرانسپورٹ صدور اور سول سوسائٹی کی جانب سے پولیس کے حق میں ریلی

صوابی،دکانداران،ٹرانسپورٹ صدور اور سول سوسائٹی کی جانب سے پولیس کے حق میں ...

  

صوابی(بیورورپورٹ) کرنل شیر خان کلے ضلع صوابی میں انجمن دکانداران,ٹرانسپورٹ صدوران اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام پولیس کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ہر مکتب و فکر سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔دوران ریلی خیبر پختونخواء پولیس کی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ہم اپنے ضلعی پولیس سربراہ عمران شاہد پر فخر کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زمین پر بیٹھ کر ہمارے مسائل حل کرنے کو غور سے سنتے ہیں اور وقت پر احکامات جاری کرتے ہیں۔جرائم پیشہ عناصر کی کمر توڑ کر پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔انجمن تاجران صدر حاجی خان فرارضلع صوابی میں تقریبا 54پولیس جوانان،ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے 73پولیس جوانان نے ملک و قوم کی خاطر قربانی دیکر شہادت نوش فرمائے ہیں جنکی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے,غیر ملکی باشندہ افغانی کی گالی ہم برداشت نہیں کر سکتے,جنرل سیکرٹری بختیار علی خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی لہر میں ہزاروں پولیس جوانوں نے جانوں کی قربانیاں دیں پولیس وردی پولیس والے اپنی وردی کفن سمجھ کر پہنتے تھے اور دن رات سپاہی سے لیکرڈی آئی جی،ڈی پی اوز،ڈی ایس پیس اور ایڈیشنل آئی جی تک کے آفسران نے اپنی جانیں قربان کیں,اپنا پولیس کے ساتھ ہر خالات میں قربانی دینے کو تیار ہے۔ٹرانسپورٹ صدر حاجی واقف خانریلی کی قیادت شیوہ آڈہ آنجمن تاجران صدر خان فراز خان,ٹرانسپورٹ صدر حاجی واقف خان,جنرل سیکرٹری بختیار خان,اطلاعات سیکرٹری گل محمد خان,صرافہ جیولرز ایسویشن صدر روید خان یوسفزئی نے کی۔ریلی میں ہر طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے پولیس کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس کے حق میں نعرے درج تھے۔امن ریلی شیوہ آڈہ مین چوک سے تحصیل کمیٹی،ڈی ایس پی دفتر تک کی گئی۔جہاں مقررین نے شرکا سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ پولیس کی مادر وطن اور حکومتی رٹ کے ساتھ ساتھ عوام کے جان مال آبرو کے تحفظ کے لیے قربانیاں اور خدمات بے مثل و یکتا ہیں۔مقررین نے کہا کہ تہکال واقعہ کے تناظر میں محکمہ پولیس کی بدنامی کی سازش کو ناکام بنائیں گئے۔ہم پولیس کی خدمات کا برملا اعتراف کرتے ہیں اور پولیس کی کردار کشی کی مہم کو ہر صورت ناکام بنائیں گے,انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے معزز آفیسروں کو گالی دینا غیر ملکی افراد کو سزا دینے کی مستحق ہے۔نہ کہ ہمارے پولیس بھائیوں کو معطل اور سزا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -