پبی،ڈی پی او کے زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

پبی،ڈی پی او کے زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) نجم الحسنین کے زیر صدارت نوشہرہ پولیس لائن میں کرائم میٹنگ کا انعقاد۔ایس پی انوسٹی گیشن نورجمال خان،ڈی ایس پییز, ایس ایچ اوزاور انوسٹی گیشن افسران کی شرکت منشیات ڈیلروں خصوصا آئس کا کاروبار کرنیوالوں اورمجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات۔سنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد از جلدپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے پولیس لائن میں امن و امان اور پولیس کی استدادکار کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (ر) نجم الحسنین کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران سرکلز سطح پر کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیا گیاعوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ محکمہ پولیس میں ہونے والے اصلاحات کا ثمر عوام تک پہنچ کر ان کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے مجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے عمل میں بہتری لائیں۔کاورائی انسدادی کو مزید بہتر کیا جائے۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہ کی جائے عوام کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ نرمی سے پیش آکر قانون کے مطابق ہر ممکن مدد کی جائے۔کسی کے ساتھ بے انصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -