باجوڑمیں گرڈسٹیشن کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا، فیاض شیرپاؤ

باجوڑمیں گرڈسٹیشن کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا، فیاض شیرپاؤ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ(نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے کہا ہے کہ ضلع باجوڑ میں 132کے وی گریڈ اسٹیشن کے تکمیل سے پورے باجوڑ میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے باجوڑ گریڈ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے باجوڑ گریڈ سٹیشن کا دورہ کیا۔گریڈ انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کے موسم میں تمام علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کو کم کیا جائے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو گرمی کے موسم میں ریلیف فراہم کیا جاسکے۔گریڈ انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور 132 کے وی گریڈ کے فعال ہونے کے بعد انشاء للہ پورے باجوڑ میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔