معیاری تعلیم کے ذریعے قوموں کی ترقی ممکن ہے، ملک شاہ محمد وزیر

معیاری تعلیم کے ذریعے قوموں کی ترقی ممکن ہے، ملک شاہ محمد وزیر

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلع بنوں میں کیڈٹ کالج کی تعمیر اور منظوری سمیت سکولوں کی اپ گریڈیشن اور تعمیر وترقی کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جارہے ہیں معیاری تعلیم ہی کے ذریعے لوگوں کی ترقی ممکن ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر نے صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں صوبائی سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم، چیف پلاننگ آفیسر، ڈائریکٹر اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ ملک شاہ محمد وزیر نے ضلع بنوں میں کیڈٹ کالج کی تعمیر و فنڈز کی منظوری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور حلقہ پی کے 89 میں واقع دیگر کچھ اسکولوں کی تعمیر و مرمت کی تفصیل بھی پیش کی۔ صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تعلیم سے ہی حقیقی ترقی ممکن ہے اس لیے صوبائی حکومت سکولوں کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -