چیئرمین پیمراکی تعیناتی کوپشاورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا

چیئرمین پیمراکی تعیناتی کوپشاورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر)چیئرمین پیمراکی تعیناتی کوپشاورہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے آئین کے آرٹیکل199کے تحت رٹ پٹیشن امین الرحمان ایڈوکیٹ کی وساطت ساجدالرحمان نے دائرکی ہے جس میں چیئرمین پیمرا سلیم الرحمان بیگ کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی ہے جبکہ عدالت عالیہ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس محمدنعیم انورپرمشتمل دورکنی بنچ نے وفاقی سیکرٹری انفارمیشن اور سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا ہے اس موقع پر عدالت عالیہ کوبتایاگیاکہ چیئرمین کی تعیناتی غیر قانونی ہے تعیناتی کوکالعدم قرار دیکر کام سے روکا جائے کیونکہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی میں یہ تاثر دیا گیا کہ یہ سپریم کورٹ کے احکامات پر تعینات ہوا ہے جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں ایسی کوئی بات نہیں ہے سپریم کے فیصلے میں پیمرا آرڈیننس 2002 ایکٹ 2007 اور ترمیمی آرڈیننس 2018 اور اشتہار میں دی گئی کوالیفکیشن پر تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے تھے جبکہ موجودہ چیئرمین پیمرا کی کوالیفکیشن کم ہے عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔