صوابی،اشتہاری مجرموں کیخلاف کریک ڈاؤن،21 اشتہاری،7 سہولت کار گرفتار

صوابی،اشتہاری مجرموں کیخلاف کریک ڈاؤن،21 اشتہاری،7 سہولت کار گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ) ڈی پی او صوابی کی ہدایات پر صوابی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کر کے 21مجرمان اشتہاری سمیت سات سہولت کار گرفتارکر کے مختلف بور کی بڑی مقدار میں اسلحہ برآمدکر لی گئی۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی خصوصی ہدایات کی پیش نظر میں ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں جملہ ایس ایچ اوز نے پولیس کو مختلف سنگین نوعیت کیسسز میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ اپریشن کی گئی,کریک ڈاون کے دوران مندرجہ ذیل اشتہاری مجرمان قانون کے شکنجے میں آکر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہیں۔قتل و اقدام قتل,کار سنیچنگ, چور ڈکیتی و اغواء کار اور دیگر سنگین نوعیت کے مجرمان گرفتاری عمل میں لائی گئی ہیں۔جبکہ گرفتار شدہ افراد سے مختلف بور کے اسلحہ دو عدد کلاشنکوف,25عدد پستول,2 عدد بندوق, اور سینکڑوں عدد کارتوس برآمد کیے گئے۔ڈی پی او صوابی نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عدالت کی طرف سے مفرور اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی کی جائے گی۔ضلعی پولیس کو سخت ہدایات جاری کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی بھی قسم کی غفلت یا گرفتاری میں تاخیر برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ جرائم پر قابو پاکر اور عوام کی تعاون سے ضلع کو مزید پر امن بنائیں گے۔اس سلسلے میں عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور جرائم عناصر کی نشاندہی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -