اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ ادینزئی نے تعلیمی بجٹ مستر د کردیا

  اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ ادینزئی نے تعلیمی بجٹ مستر د کردیا

  

اوچ دیر لو ئر(نمائندہ پاکستان)اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ ادینزئی نے تعلیمی بجٹ مستر د کر دی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ تحصیل ادینزئی حافظ آفتاب عالم نے کہا کہ تعلیم کے لیے 2فیصد بجٹ مختص کر نا طلبہ کیساتھ مذاق ہے۔بجٹ میں طلبہ کے لیے کو ئی ریلیف نہیں۔ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادرے کھولے جائیں۔حکومت تعلیم کا گلہ گھونٹ رہی ہیں۔تعلیمی بجٹ نہ بڑھا کر تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا گیا۔تعلیم کیساتھ مذاق بند کیا جائے۔ان خیالات ناظم اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ ادینزئی حافظ آفتاب عالم نے تعلیمی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ تعلیم کے لیے 2فیصد بجٹ مختص کر نا طلبہ کیساتھ مذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ کر ونا وائر س نے تعلیم سمیت تمام شعبہ ہا ئے زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد کو معاشی طور پر متاثر کیا ہے۔حکومت طلبہ کو آن لائن کلاسز میں در پیش مشکلات ختم کیا جائے۔ سر کاری کا لجزکی فیس معاف اور سکالر شپ پر وگرام شروع کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -